Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 162|Reply: 0

پی ایم یوتھ اسکیم کی شاندار کامیابیاں شہباز شریف کے وژن کا عملی ثبوت ہیں: رانا مشہود احمد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193820
Post time 2026-1-15 20:13:11 | Show all posts |Read mode
  — تصویر بشکریہ رپورٹر

وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ نوجوانان رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم یوتھ اسکیم کی نمایاں کامیابیوں کو شہباز شریف کے وژن کا عملی ثبوت قرار دیا۔

روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو محض آبادی کا حصہ نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل کے معمار سمجھتے ہیں اور ان کا پختہ یقین ہے کہ باصلاحیت، بااختیار اور بااعتماد نوجوان ہی پاکستان کے بہتر اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہیں۔

رانا مشہود کے مطابق حکومت نے نوجوانوں کےلیے تعلیم، ہنر، کاروبار اور روزگار کے شعبوں میں جامع حکمتِ عملی اپنائی۔ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں کو کاروبار اور زرعی منصوبوں کے لیے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے گئے، جس سے ہزاروں نوجوان خود روزگار کی راہ پر گامزن ہوئے۔   
اوورسیز نوجوانوں کو بھی پی ایم یوتھ پروگرام میں شامل کیا جائے: رانا عابد حسین

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کردیا۔   

انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ملک بھر کے طلبہ میں 5 لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے، تاکہ نوجوان جدید تحقیق اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے 3 لاکھ نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت دی گئی، جس سے نوجوانوں کو ملکی اور عالمی لیبر مارکیٹ میں بہتر مواقع میسر آئے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے امورِ نوجوانان نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے مائیکرو انٹرسٹ فری لون اسکیم کے تحت 50 ہزار روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے گئے، تاکہ مالی وسائل کی کمی رکاوٹ نہ بنے۔  

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح تعلیم اور عملی تجربے کے درمیان خلا ختم کرنے کے لیے نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہر سال 50 ہزار انٹرنز کو مواقع دیے گئے اور ہر انٹرن کو 12 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا گیا۔

رانا مشہود نے یہ بھی کہا کہ نیڈ بیسڈ اسکالرشپس کے ذریعے گریجویٹ طلبہ کو 40 ہزار روپے تک مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت یہ تمام اقدامات نوجوانوں پر اعتماد کا اظہار ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے روشن، مضبوط اور خودمختار مستقبل کی ضمانت ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 16:15 GMT+5 , Processed in 0.048885 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list