Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 620|Reply: 0

سردیوں میں ہاتھ ہمیشہ ٹھنڈے کیوں رہتے ہیں؟ 6 ممکنہ وجوہات اور آسان حل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193835
Post time 2026-1-15 21:31:15 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

سرد موسم میں اکثر افراد کو ہاتھ ہر وقت ٹھنڈے رہنے کی شکایت ہوتی ہے جسے عموماً نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔  

ماہرین کے مطابق یہ مسئلہ صرف موسم کی شدت ہی نہیں بلکہ بعض اوقات کسی اندرونی طبی خرابی کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جسم کے اہم اعضا جیسے دل اور دماغ کو گرم رکھنے کے لیے جلد کے قریب موجود خون کی نالیوں کو سکیڑ دیتا ہے جس کے باعث ہاتھوں اور انگلیوں میں خون کی روانی کم ہو جاتی ہے اور وہ جلدی ٹھنڈے ہو جاتے ہیں تاہم اگر یہ مسئلہ مستقل ہو تو درج ذیل وجوہات ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔

ممکنہ وجوہات

ریناؤڈز فینامینن

سردی یا ذہنی دباؤ میں انگلیوں کی رگیں غیر معمولی طور پر سکڑ جاتی ہیں جس سے انگلیاں سفید، نیلی یا سرخ ہو سکتی ہیں اور سُن ہونا یا درد محسوس ہونا ایک عام بات ہے۔

خون کی خراب گردش

پیریفیریل آرٹری ڈیزیز (Peripheral Artery Diseaseّ) جیسی بیماریاں ہاتھوں تک خون کی مناسب فراہمی میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

تھائیرائیڈ کی کمی

کمزور تھائیرائیڈ میٹابولزم کو سست کر دیتا ہے جس سے جسم اور ہاتھ ٹھنڈے رہ سکتے ہیں۔

خون کی کمی (اینیمیا)

آئرن یا وٹامن بی 12 کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی ترسیل متاثر ہوتی ہے جس کا اثر ہاتھوں پر بھی پڑتا ہے۔

ذیابیطس

شوگر کی زیادتی خون کی نالیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس سے ہاتھوں کا درجہ حرارت متاثر ہوتا ہے۔

ذہنی دباؤ اور بے چینی

اسٹریس کے دوران جسم میں ہارمونز خارج ہوتے ہیں جو خون کی نالیوں کو سکیڑ دیتے ہیں نتیجتاً ہاتھ ٹھنڈے محسوس ہوتے ہیں۔

سرد ہاتھوں سے بچاؤ کے آسان طریقے

گرم دستانے یا مِٹنز پہنیں اور مناسب لباس کا انتخاب کریں۔

ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی کو معمول بنائیں۔

گرم مشروبات پئیں یا ہینڈ وارمر استعمال کریں۔

آئرن اور وٹامن بی سے بھرپور غذا کھائیں۔

ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے یوگا، مراقبہ یا گہری سانس کی مشق کریں۔

ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟

اگر ہاتھ گرم ماحول میں بھی ٹھنڈے رہیں، انگلیوں کا رنگ نیلا یا سفید پڑ جائے، شدید درد یا سن ہونے کا احساس ہو، زخم دیر سے ٹھیک ہوں یا علامات صرف ایک ہاتھ میں ہوں تو فوری طور پر طبی مشورہ کرنا ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بروقت احتیاط اور آگاہی سے سردیوں میں اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے اور مجموعی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 17:34 GMT+5 , Processed in 0.186956 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list