Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 599|Reply: 0

برطانیہ: ڈیجیٹل آئی ڈی کے لازمی حصول کا منصوبہ ترک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193892
Post time 2026-1-15 23:28:12 | Show all posts |Read mode
  کنزرویٹو لیڈر کیمی بیڈینوک نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ اس پالیسی سے چھٹکارا ملنا خوش آئند ہے۔

حکومت نے یو ٹرن لیتے ہوئے برطانیہ میں کام کرنے کے حق کو ثابت کرنے کے لیے ڈیجیٹل آئی ڈی کے لازمی حصول کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔

اب برطانیہ میں 2029 تک کام کرنے کے اہل ہونے کی جانچ ڈیجیٹل طور پر کی جائے گی، تاہم اس مقصد کے لیے بائیومیٹرک پاسپورٹ بھی قابلِ قبول ہوگا اور نئی ڈیجیٹل آئی ڈی حاصل کرنا اختیاری ہوگا۔

گزشتہ برس وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مجوزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ کے پاس ڈیجیٹل آئی ڈی نہیں ہے تو آپ برطانیہ میں کام نہیں کر سکتے، یہ بات انتہائی سادہ ہے۔

کنزرویٹو لیڈر کیمی بیڈینوک نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ اس پالیسی سے چھٹکارا ملنا خوش آئند ہے، کیونکہ یہ ایک خوفناک پالیسی تھی اور یہ اقدام لیبر پارٹی کا ایک اور یو ٹرن ہے۔

اس سے قبل حکومت ویلفیئر ریفارم، ونٹر فیول پیمنٹ میں کمی اور کسانوں کے لیے وراثتی ٹیکس کم کرنے کے معاملات پر بھی یو ٹرن لے چکی ہے، حکومت نے جب پہلی مرتبہ ڈیجیٹل آئی ڈی پالیسی کا اعلان کیا تھا تو کہا تھا کہ اس سے غیرقانونی طور پر کام کرنے والوں پر قابو پانا آسان ہوگا۔

ٹرانسپورٹ سیکریٹری ہیڈی الیگزینڈر نے کہا ہے کہ نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے سے غیرقانونی کاموں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

ایک سروے کے مطابق ڈیجیٹل آئی ڈی کے حق میں عوامی حمایت اب کم ہو کر ایک تہائی سے بھی کم رہ گئی ہے، جبکہ 30 لاکھ افراد اس اسکیم کے خلاف پٹیشن پر دستخط کر چکے ہیں۔ گزشتہ برس اس کے خلاف لندن میں مظاہرہ بھی ہوا تھا۔

لبرل ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے لیے مختص بڑی رقم این ایچ ایس اور فرنٹ لائن پولیسنگ پر خرچ کی جانی چاہیے جبکہ ریفارم یوکے کے رہنما نائجل فراج نے کہا ہے کہ یہ آمرانہ حکومت کے خلاف انفرادی آزادی کی فتح ہے اور ان کی جماعت اقتدار میں آ کر اس اسکیم کو مکمل طور پر ختم کر دے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 19:36 GMT+5 , Processed in 0.045743 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list