Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 59|Reply: 0

عشرت فاطمہ کی ریڈیو پاکستان کو الوداع کہنے کے بعد پی ٹی وی میں واپسی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2026-1-16 16:23:55 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ اب بطور مینٹور پاکستان  ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کا حصّہ بنیں گی۔

عطاء تارڑ نے یہ اعلان اسلام آباد میں عشرت فاطمہ کی رہائش گاہ پر ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عطاء تارڑ اور عشرت فاطمہ کے ہمراہ وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

اُنہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں بطور ماہر اور سرپرست کی حیثیت سے دوبارہ شمولیت کی درخواست قبول کرنے پر عشرت فاطمہ کا شکریہ ادا کیا۔  

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی مہارت نئے آنے والوں کو مختلف حالات میں خبریں پڑھنے اور نشر کرنے کے فن کی تربیت دینے میں انمول ثابت ہوگی۔

اُنہوں  نے عشرت فاطمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار نیوز کاسٹر ہیں اور ان کا کیریئر شاندار ہے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی نے عشرت فاطمہ کی آواز کو پہچانا کیونکہ وہ ساڑھے 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے قوم کی خدمت کر رہی ہیں۔



  
عشرت فاطمہ نے ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا، وجہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان کو بھی الوداع کہہ دیا۔   

اُنہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان سے ریٹائرمنٹ کے بعد، میں نے ذاتی طور پر ان سے درخواست کی کہ وہ نئی نسل کی تربیت اور اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے پی ٹی وی سے منسلک ہوں۔  

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی واپسی ہم سب کی حوصلہ افزائی کرے گی اور پی ٹی وی کو بطور ادارہ مضبوط بنائے گی۔  

اُنہوں مزید کہا کہ عشرت فاطمہ نے اپنے پورے کیریئر کے دوران بغیر کسی سیاسی وابستگی کے پیشہ ورانہ دیانت کو برقرار رکھا۔

عشرت فاطمہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خبریں پڑھنا میرا جنون ہے اور میں یہ اس نئی ذمہ داری سے نوازنے پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نوجوان نسل کو پڑھانے اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی منتظر ہوں۔

عشرت فاطمہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہر شعبے میں قابل افراد کی حوصلہ افزائی جاری رکھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:01 GMT+5 , Processed in 0.052154 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list