Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 212|Reply: 0

بھارت: سینئر ریلوے ملازمین کو دیے گئے ’چاندی‘ کے تمغے جعلی ہونے کا انکشاف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194092
Post time 2026-1-16 16:23:57 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا  

بھارت میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو اعزاز کے طور پر دیے گئے گولڈ پلیٹڈ چاندی کے تمغے جعلی نکلے۔ لیبارٹری میں کروائی گئی جانچ میں انکشاف ہوا کہ یہ تمغے تقریباً مکمل طور پر تانبے کے بنے تھے جن میں چاندی کی مقدار محض 0.23 فیصد تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تمغے ویسٹ سینٹرل ریلوے کی جانب سے ریٹائر ہونے والے سینئر ملازمین کو دیے گئے تھے جنہیں 99 فیصد چاندی کا بتایا گیا تھا۔

بھارتی ریلوے حکام کے مطابق تمغے جنوری 2023ء میں اِندور کی ایک نجی کمپنی سے خریدے گئے تھے۔ ہر 20 گرام کے تمغے کی قیمت 2,000 سے 2,200 روپے ادا کی گئی۔ مجموعی طور پر 3 ہزار 631 تمغے فراہم کیے گئے تھے۔   
بھارت: فراڈیوں نے جعلی بینک برانچ بناکر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

بھارت میں جعل سازوں نے بھارت کے سب سے بڑے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک جعلی برانچ قائم کر کے اسے دس دن تک آپریٹ کرتے رہے تاکہ لوگوں کو مستحکم ملازمتوں کا جھانسہ دیکر ان سے رقوم بٹورہ جاسکے۔    

شکایت سامنے آنے کے بعد ریلوے ویجیلنس نے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ برائے ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز سے منظور شدہ اور متعدد سرکاری لیبارٹریز میں تمغوں کی جانچ کروائی جس میں جعلسازی کی تصدیق ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد سپلائر کمپنی کو بلیک لسٹ اور بھوپال میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ معاملہ صرف مالی نقصان کا نہیں بلکہ ریٹائرڈ ملازمین کی عزت اور اعتماد سے جڑا ہوا ہے، باقی تمغے ضبط کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف  کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 12:02 GMT+5 , Processed in 0.045836 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list