Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 909|Reply: 0

پنجاب میں خواتین کیلئے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کروانے کا فیصلہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194119
Post time 2026-1-16 17:39:55 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

پنجاب میں خواتین کے لیے سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ11 سے 15 فروری تک’کھیلتا پنجاب پنک گیمز‘ کا انعقاد ہوگا۔

اجلاس کے دوران’کھیلتا پنجاب پنک گیمز‘میں 20 مختلف کھیلوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں 3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

اس کے علاوہ 21 سال سے کم عمر لڑکیوں کے مابین انٹر ڈویژن مقابلے کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لیے صوبائی وزیر کھیل کی تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں اوپن ٹرائلز کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب اسٹیڈیم کو کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 7 فروری کو پنجاب اسٹیڈیم میں بسنت کا تہوار منایا جائے گا۔

صوبائی وزیر کھیل نے بسنت فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ، فائر ورکس اور فیملیز کے لیے خصوصی انتظامات کے اہتمام کی ہدایت کی اور پنجاب اسٹیڈیم میں 50 سے زائد رنگا رنگ اسٹالز لگانے کا فیصلہ بھی کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:12 GMT+5 , Processed in 0.046500 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list