Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 551|Reply: 0

پاکستانی سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید کے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194212
Post time 2026-1-16 20:15:55 | Show all posts |Read mode
  تصویر:گنیزورلڈ ریکارڈ

پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروز کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔  

انہوں نے ایک منٹ میں 59 درست سروسز کر کے 2019 سے قائم 42 سروسز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔

طلحہ وحید نے یہ شاندار کارنامہ 8 نومبر 2024 کو لاہور کے ایک ٹینس اسپورٹس کمپلیکس میں انجام دیا تھا، جس کی باضابطہ تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی۔

اس موقع پر انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ وحید نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے اسپورٹس کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ سینئر ایتھلیٹس بھی اپنی صلاحیتوں سے نئی تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ میں نے محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔   
پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحٰہ وحید کا بڑا کارنامہ، عالمی ریکارڈ قائم

پاکستان کے سینئر ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے سب سے زیادہ کامیاب ٹینس سروسز کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔   

انہوں نے بتایا کہ میں نیشنل اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (ITF) کے سینئر ایونٹس میں 35 پلس، 40 پلس اور 45 پلس ڈبلز کیٹیگریز میں متعدد ٹائٹلز جیت چکا ہوں۔

طلحہ وحید نے اپنی کامیابی پر اپنے سینئرز کاشف لطیف، کمپنی کے سی ای او خالد ریاض، کوچ محبوب وحید جان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے بغیر یہ ریکارڈ ممکن نہ تھا۔

طلحہ وحید نے اعلان کیا کہ میں مستقبل میں مزید عالمی ریکارڈز بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کیا جا سکے اور نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد طلحہ وحید نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے بھی ملاقات کی، ہائی کمشنر نے انہیں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کو سراہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 16:19 GMT+5 , Processed in 0.052031 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list