Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 222|Reply: 0

امر خان کا دھواں دار ڈانس، ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206161
Post time 2026-1-16 21:35:20 | Show all posts |Read mode
  اسکرین شارٹ

پاکستان اداکارہ امر خان کی تیمور اکبر اور حنا آفریدی کی مہندی پر دھواں دار ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مہندی کی تقریب میں ایک غیر متوقع مگر خوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب مومن علی منشی اور امر خان ڈانس فلور پر آئے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کی رونق دوبالا کر دی۔

مومن علی منشی نے خود انسٹاگرام پر ایک ریِل شیئر کی، جس میں وہ اور امر خان بالی ووڈ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے مشہور گانے ’دلی والی گرل فرینڈ‘ پر رقص کرتے نظر آئے۔  

یہ گانا اصل میں رنبیر کپور اور دیپیکا پڈوکون پر فلمایا گیا تھا، مومن و امر نے جوش و خروش کے ساتھ اس پر پرفارم کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں فنکار روایتی اور رنگا رنگ ماحول میں ہم آہنگ اسٹیپس کے ساتھ رقص کر رہے ہیں، امر خان نے سرخ مخملی لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے، جس کے گھیر پر سنہری کڑھائی کی گئی ہے، لانگ سلیوز اور فِٹڈ بلاوز ان کے لباس کو مزید دلکش بنا رہے ہیں، جو مہندی کی تقریب کے لیے نہایت موزوں دکھائی دیتا ہے، دوسری جانب مومن علی منشی سیاہ اور سنہری ڈیزائن والے شلوار قمیض میں ملبوس نظر آئے۔

مومن علی منشی کے مطابق اس کوریوگرافی کی تیاری صرف چند گھنٹوں میں کی گئی، تاہم دونوں کے درمیان کیمسٹری اور توانائی واضح طور پر نظر آئی۔

سوشل میڈیا پر اس ریِل کو زبردست پذیرائی ملی، اداکارہ زویا ناصر نے تبصرہ کرتے ہوئے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا، مومن کو اپنا نیا ڈانس پارٹنر قرار دیا اور امر خان کی پرفارمنس کی خوب تعریف کی۔    
امر خان کا دیوالی لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و مصنفہ امر خان کا دیوالی لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔   

کچھ مداحوں نے مزاحیہ انداز میں مومن کی ڈانس صلاحیتوں پر ان کی والدہ سے ریویو مانگ لیا، جبکہ کئی صارفین نے مومن علی منشی کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر بھرپور انرجی کے ساتھ پرفارم کیا، اسی دوران چند سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’پاکستانی کرن جوہر‘ کا لقب بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ مومن علی منشی معروف انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم گیلیکسی لالی ووڈ کے بانی ہیں اور عموماً ایک سنجیدہ تجزیہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں، تاہم اس ویڈیو نے ان کی شخصیت کا ایک خوش مزاج اور شوخ پہلو بھی سامنے لے آیا۔ جبکہ امر خان ایک کامیاب پاکستانی اداکارہ اور رائٹر ہیں، جو اپنی ورسٹائل اداکاری اور منفرد اسٹائل کے باعث شائقین میں بے حد مقبول ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 09:16 GMT+5 , Processed in 0.047966 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list