Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 52|Reply: 0

ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کو ہمارے دشمن کے ذریعے وسائل پہنچ رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں: وزیراعظم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206140
Post time 2026-1-16 21:35:23 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کا گٹھ جوڑ ہے، ان کو ہمارے دشمن کے ذریعے وسائل پہنچ رہے ہیں، ہمارے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی سب سے بڑا چیلنج ہے، ہم نے دوسرے ممالک کو دہشتگردی سے بچایا ہے، آج دہشتگردی کا ناسور پھر سے سر اٹھایا ہے، افواج پاکستان کے ہزاروں افسران اور جوان شہید ہوئے، یہ ایسی تاریخ ہے جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018ء میں دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا تھا، مجھے یقین ہے اس مرتبہ بھی دہشتگردی کا سر کچلا جائے گا، ملک میں قومی یکجہتی اور اتحاد کی جو آج ضرورت ہے، وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسے وسائل عطا کیے ہیں جو شاید ہی کسی ملک کے پاس ہوں، ان وسائل کا استعمال کریں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہے، پاکستان کے پاس کھربوں ڈالر کے قدرتی وسائل ہیں،  اب ہم ترقی وخوشحالی کی منزل کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 07:21 GMT+5 , Processed in 0.047920 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list