Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 914|Reply: 0

عالمی یونیورسٹی رینکنگ 2025ء: ہارورڈ تیسرے نمبر پر، چینی جامعات سرفہرست

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206140
Post time 2026-1-16 21:36:06 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

امریکا کی معروف ترین ہارورڈ یونیورسٹی دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں مسلسل تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

سینٹر فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسٹڈیز (سی ڈبلیو ٹی ایس) لیڈن رینکنگ 2025ء کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی سائنس کے شعبے میں تیسری پوزیشن پر آ گئی جبکہ چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی پہلے اور شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی دوسرے نمبر پر ہے۔  

سی ڈبلیو ٹی ایس لیڈن رینکنگ 2025ء کے مطابق ٹاپ نائن میں سے زیادہ تر جامعات چین سے تعلق رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ سی ڈبلیو ٹی ایس لیڈن رینکنگ دنیا کی 1500 سے زائد بڑی جامعات کی سائنسی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتی ہے۔ یہ رینکنگ نیدرلینڈز کی لیڈن یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسٹڈیز تیار کرتا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی ایک دہائی سے زائد عرصے تک عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رہی تاہم 2019ء کے بعد اسے چینی جامعات نے پیچھے چھوڑ دیا۔  

2006ء سے 2009ء کے دوران ٹاپ پوزیشنز پر زیادہ تر امریکی جامعات کا غلبہ تھا مگر اب صورتحال بدل چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی کئی معروف جامعات جو پہلے ٹاپ 10 میں شامل تھیں اب ٹاپ 15 میں بھی شامل نہیں رہیں جن میں یونیورسٹی آف مشی گن، یو سی ایل اے، جانز ہاپکنز، یونیورسٹی آف واشنگٹن سیئٹل، یونیورسٹی آف پنسلوانیا اور اسٹینفورڈ شامل ہیں۔

لیڈن رینکنگ کا یہ روایتی ایڈیشن ویب آف سائنس ڈیٹا بیس پر مبنی ہے اور دنیا بھر کی جامعات کی سائنسی کارکردگی پر جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 07:21 GMT+5 , Processed in 0.047326 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list