Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 560|Reply: 0

خوفناک اژدہا سوتی خاتون کے بستر پر چڑھ گیا، آنکھ کھلنے پر کیا ہوا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194266
Post time 2026-1-16 22:12:27 | Show all posts |Read mode
آپ رات کو خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہوں اور اچانک احساس ہو کہ بستر پر آپ کے ساتھ کچھ اور بھی ہے۔ اور آنکھ کھلنے پر علم ہو کہ وہ کچھ اور ایک بڑا اژدہا ہے تو آپ کی حالت کیا ہوگی؟

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ایک خاتون اس وقت شدید حیرت اور خوف کا شکار ہوگئیں جب وہ نیند سے جاگیں تو ان کے بستر پر ڈھائی میٹر لمبا کارپٹ پائتھن (اژدہا) موجود تھا۔

ریچل بلور نامی خاتون کے مطابق ابتدا میں انہیں لگا کہ ان کے پیٹ اور سینے پر پڑا وزن ان کے پالتو کتے کا ہے۔ انہوں نے جب کمبل پر ہاتھ رکھا تو نیچے موجود چیز حرکت کرنے لگی۔ ریچل نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ اسی لمحے انہیں احساس ہوا کہ یہ کوئی جانور نہیں بلکہ سانپ ہے۔

خاتون نے فوراً اپنے شوہر کو جگایا اور لائٹس جلانے کو کہا۔ روشنی ہوتے ہی شوہر نے بستر پر موجود دیوہیکل اژدہے کو دیکھا اور فوراً خبردار کیا کہ حرکت مت کرنا کیونکہ تمہارے اوپر تقریباً ڈھائی میٹر لمبا سانپ موجود ہے۔

شوہر نے پہلے گھر کے پالتو کتوں کو کمرے سے باہر نکالا تاکہ وہ محفوظ رہیں، جبکہ ریچل کو خود سانپ کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے کمرے سے شوہر نے انہیں ہدایت دی کہ آہستہ آہستہ کمبل کے نیچے سے باہر نکلیں۔



  



ریچل بلور نے نہایت احتیاط سے پہلو بدلتے ہوئے خود کو بستر سے نکالا اور پھر سانپ کو کھڑکی کے راستے واپس باہر جانے میں مدد دی۔

ریچل نے خیال ظاہر کیا کہ سانپ دوسری منزل تک دیوار سے چڑھا، کھڑکی کا شٹر دھکیلا اور پھر سیدھا بستر پر آکر لیٹ گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریچل کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ خوفزدہ نہیں ہوئیں کیونکہ وہ دیہی علاقے میں پلی بڑھی ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ سانپ تھا، مینڈک نہیں، کیونکہ مینڈک انہیں زیادہ ڈراتے ہیں۔

واقعے کے بعد اہلِ خانہ مکمل طور پر محفوظ رہے، تاہم یہ ان کی زندگی کا سب سے عجیب اور ناقابلِ یقین تجربہ بن گیا۔

You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 18:00 GMT+5 , Processed in 0.056355 second(s), 32 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list