Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 864|Reply: 0

معذوری کا بتانے پر بھی امریکی ایجنٹ نے مجھے جانور کی طرح گاڑی سے کھینچ کر نکالا، عالیہ رحمان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194302
Post time 2026-1-16 23:31:26 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: رائٹرز  

امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں منگل کے روز فیڈرل ایجنٹس نے جس خاتون کو گاڑی سے کھینچ کر گھسیٹا، ان کا نام عالیہ رحمان ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپنی معذوری کا بتانے پر بھی امریکی ایجنٹ نے مجھے جانور کی طرح گاڑی سے کھینچ کر نکالا۔

عالیہ رحمان نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ زندہ بچ گئیں۔  

عالیہ رحمان نے کہا کہ وہ اپنے علاج کے لیے ٹرامیٹک برین انجری سینٹر جا رہی تھیں، نقاب پوش ایجنٹس نے یہ بتانے کے باوجود کہ وہ ڈس ایبل ہیں، انہیں جانور کی طرح گاڑی سے کھینچ کر نکالا۔   
منیسوٹا میں فوج تعینات کرنے کیلئے ’محدود بغاوت کا ایکٹ‘ نافذ کرسکتا ہوں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے منیسوٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے خلاف جاری مظاہروں کے تناظر میں انسریکشن ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے۔   

یہ واقعہ اس جگہ سے صرف دو بلاک دور پیش آیا، جہاں فیڈرل ایجنٹس نے 37 سالہ رینی نکول گُڈ کو قتل کیا تھا۔  

عالیہ رحمان نے کہا کہ رینی گڈ کے قتل کے تناظر میں انہیں خوب اندازہ تھا، کہ انہیں مزاحمت نہیں کرنی ہے۔  

فیڈرل ایجنٹس کی حراست کے دوران انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروانے کی درخواست کی لیکن انہیں حراستی مرکز پہنچا دیا گیا۔ جہاں وہ بے ہوش ہوگئیں۔ بے ہوش ہونے پر انہیں اسپتال پہنچایا گیا، اسی دوران رینی گڈ کی ہلاکت کی دستاویزات سامنے آنے لگیں۔   
امریکا: منی سوٹا میں امیگریشن حکام کا چھاپہ، خاتون کو گولی مار دی

امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے، ہلاک خاتون کی شناخت سینتیس برس کی رینی نکول گُڈ کے نام سے کی گئی ہے۔   

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 جنوری کو ماری گئی خاتون رینی گڈ کے سینے، بازو اور سر میں گولیاں لگیں۔ دو گولیاں سینے میں دائیں جانب اور ایک گولی بائیں بازو میں لگی۔ موقع پر پہنچنے والے طبی عملے کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں ہی پتہ چل گیا کہ رینی گڈ کی سانس ڈوب چکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں 37 سالہ رینی نکول گُڈ پر منیاپولس میں ہونے والی جان لیوا فائرنگ نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کو جنم دیا ہے اور اس کے سبب امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی (آئی سی ای) کو مزید سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 20:08 GMT+5 , Processed in 2.348002 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list