Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 875|Reply: 0

ٹیکسز، سرچارجز اور ڈیوٹیز کے باعث بجلی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکیں، نیپرا رپورٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194347
Post time 2026-1-17 00:49:04 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ بجلی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔

نیپرا نے پاور سیکٹر کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2025ء جاری کردی، جس میں کہا گیا کہ ٹیکسز، سرچارجز، ڈیوٹیز کے باعث بجلی کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیاں نقصانات کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، سال2025ء میں صرف ایک بجلی کمپنی ٹیسکو مقررہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات سے گردشی قرض میں397 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق پاور سیکٹر کے اداروں میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی عدم موجودگی پلاننگ کے لیے بڑا چیلنج ہے، سال 2025 ءمیں کےالیکٹرک، پیسکو،حیسکو ،سیپکو اور کیسکو کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی۔

رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں میں طویل لوڈشیڈنگ،کم وصولیاں اوربڑھتے واجبات بڑےمسائل ہیں،سال 2025ءمیں صرف ایک کمپنی کم نقصانات کےہدف کو پوراکرسکی۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ٹیسکو کےساتھ تمام کمپنیاں کم نقصانات کا ہدف حاصل کرنےمیں ناکام رہیں،کےالیکٹرک، ڈسکوز میں نئےکنکشنز،میٹرز کا اجرا،نیٹ میٹرنگ کنکشن میں تاخیرعام ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 ءمیں تھرکول سے چلنےوالےپلانٹس کو کم چلایا گیا، تھرکےکوئلےسےچلنےوالےپلانٹس کو23فیصد67 فیصد صلاحیت پر چلایاگیا۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق چارہزار میگاواٹ کی لاہور مٹیاری ٹرانسمشن لائن کو صرف35فیصد تک استعمال کیاگیا،لاہور مٹیاری ٹرانسمشن لائن کو ادائیگیان 100 فیصد بنیاد پرکی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025ءبجلی کےترسیلی نظام سےمکمل استفادہ نہیں کیا گیا،لاگ رپورٹس دستیاب نہ ہونےسےترسیلی نظام کامکمل جائزہ ممکن نہیں۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی کی ترسیل کے تقریبا تمام منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، پاور سیکٹر میں کی ترقی محددو رہی جبکہ شعبے کی سرکاری کمپنیوں میںگورننس کےشدید مسائل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال25۔2024-25ءمیں ٹیک اینڈ پے والی بجلی پیداوار کا کم استعمال کیا گیا،ٹیک اینڈ پے پلانٹس کے کم استعمال سے کپیسٹی پیمنٹس بڑھ گئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 21:52 GMT+5 , Processed in 1.839740 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list