Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 643|Reply: 0

ترکیہ اسکالرشپس 2026: عالمی معیار کی تعلیم کا نادر موقع

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194347
Post time 2026-1-17 00:49:06 | Show all posts |Read mode
  

دنیا کے بدلتے تعلیمی منظرنامے میں عالمی معیار کی تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد سمجھی جاتی ہے۔ اسی تناظر میں جمہوریۂ ترکیہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا ترکیہ اسکالرشپس (Türkiye Scholarships) پروگرام 2026 دنیا بھر کے باصلاحیت طلبہ کے لیے ایک غیر معمولی موقع بن کر سامنے آیا ہے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام ان نوجوانوں کے لیے ہے جو محدود مالی وسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتے ہیں۔

اسکالرشپ نہیں، مکمل تعلیمی پیکج:

ترکیہ اسکالرشپس محض تعلیمی فیس تک محدود نہیں بلکہ ایک مکمل تعلیمی اور رہائشی پیکج فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت منتخب طلبہ کو ترکیہ کی عالمی رینکنگ کی حامل سرکاری جامعات میں براہِ راست داخلہ دیا جاتا ہے۔ حکومتِ ترکیہ طلبہ کی مکمل تعلیمی فیس ادا کرتی ہے، معیاری سرکاری ہاسٹلز میں رہائش فراہم کی جاتی ہے اور مکمل ہیلتھ انشورنس دی جاتی ہے تاکہ علاج معالجہ کسی قسم کا بوجھ نہ بنے۔

ماہانہ وظیفہ اور زبان کی سہولت:

منتخب طلبہ کو ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ بیچلر اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے طلبہ کو 4,500 ترک لیرا، ماسٹرز کے طلبہ کو 6,500 ترک لیرا اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو 9,000 ترک لیرا ماہانہ دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کو ایک سالہ ترکی زبان کا باقاعدہ کورس بھی کروایا جاتا ہے تاکہ وہ تعلیمی اور سماجی زندگی میں بہتر طور پر ضم ہو سکیں۔

تمام تعلیمی سطح پر مواقع:

ترکیہ اسکالرشپس کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری سے لے کر پی ایچ ڈی تک تمام اہم تعلیمی سطحوں پر مواقع دستیاب ہیں۔ انجینئرنگ، سماجی علوم، قدرتی سائنسز، انسانی علوم اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔

درخواستوں کی تاریخ اور رہنمائی:

سال 2026 کے لیے ترکیہ اسکالرشپس کی درخواستیں 10 جنوری سے 20 فروری 2026 تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔  

ماہرین کے مطابق اس مدت کے بعد کسی قسم کی توسیع ممکن نہیں ہو گی۔ مزید تفصیلی معلومات اور رہنمائی کے ساتھ براہ راست بھی رجوع کرسکتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 21:47 GMT+5 , Processed in 0.056281 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list