Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 60|Reply: 0

مفتی انس نے بالی ووڈ چھوڑنے کیلئے برین واش نہیں کیا، ثنا خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194347
Post time 2026-1-17 02:07:58 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ ثنا خان نے ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ ان کے شوہر مفتی انس سید نے انہیں فلم انڈسٹری چھوڑنے اور مذہب کی جانب راغب کرنے کے لیے برین واش کیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میں خود سکون چاہتی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ رشامی ڈیسائی کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ثنا خان نے کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی شادی انتہائی خفیہ رکھی گئی تھی، جس کے بارے میں صرف ان کے والدین کو علم تھا۔  

واضح رہے کہ ثنا نے 2020 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنا اور اپنے خالق کے احکامات پر عمل کرنا چاہتی ہیں۔ ثنا نے نومبر 2020 میں مفتی انس سید سے شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔

37 سالہ ثنا خان جے ہو، ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا جیسی فلموں اور ویب سیریز اسپیشل او پی ایس میں کام کر چکی ہیں۔  

تاہم انھیں پہلی بار بگ باس 6 میں شرکت کے بعد شہرت ملی۔ اپنے کیریئر کے عروج پر ثنا نے 2020 میں کورونا وائرس کے دوران بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کر کے مداحوں اور فلمی دنیا دونوں کو حیران کر دیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 22:13 GMT+5 , Processed in 0.051334 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list