Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 582|Reply: 0

بھارت: ماں کے مرنے پر کوئی رشتہ دار نہیں آیا، 10 سالہ بچہ تنہا پوسٹ مارٹم کروانے پہنچ گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194388
Post time 2026-1-17 04:03:58 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بھارتی میڈیا  

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ میں ایک دل سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک 10 سالہ بچے نے اپنی ماں کی میت کا پوسٹ مارٹم کروانے  کیلئے تنہا اسپتال پہنچا۔

یہ المناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بچے کی 52 سالہ والدہ بدھ کے روز تپِ دق (ٹی بی) اور ایچ آئی وی کے علاج کے دوران اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

خاتون کے انتقال کے بعد نہ کوئی رشتہ دار اور نہ ہی پڑوسی مدد کیلئے سامنے آیا، جس کے باعث آنسوؤں سے بھری آنکھوں والا بچہ صرف طبی عملے کے ساتھ لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے پہنچا۔   
بھارت: ماں اور نانی نے 14 سالہ بچے کو زہر دیکر خودکشی کرلی

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ خاندان شدید مالی دباؤ اور قرض میں ڈوبا ہوا تھا، جس کے سبب انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔   

اسپتال میں فرش پر ماں کی لاش کے پاس بیٹھے بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ رپورٹس کے مطابق بچہ کئی گھنٹوں تک ماں کی لاش کے پاس بیٹھا رہا، یہاں تک کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اسپتال پہنچی۔

پولیس نے نہ صرف پوسٹ مارٹم کا انتظام کیا بلکہ خاتون کی آخری رسومات ادا کرنے میں بھی مدد کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو ضلع کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بچے کے والد گزشتہ برس ایچ آئی وی کے باعث انتقال کر چکے تھے۔   
بھارت: ماں کی لاش فریزر میں رکھ دیں، گھر میں شادی ہے، بیٹوں کا میت لینے سے انکار

بیٹے کے انکار کے بعد اولڈ ایج ہوم کے عملے نے دیگر رشتہ داروں سے رابطہ کیا، جنہوں نے آخر کار لاش گھر منتقل کی۔ تاہم، خاندان نے شبھا دیوی کی آخری رسومات کے بجائے ان کی تدفین کر دی۔   

10 سالہ بچے نے بتایا کہ والد میں ایچ آئی وی کی تشخیص کے بعد معاشرے  نے ان کے خاندان سے تعلق ختم کر لیا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ پہلے اسکول جاتا تھا، لیکن والد کی موت اور ماں کی بیماری کے بعد تعلیم چھوڑ کر ماں کی دیکھ بھال کرنے لگا۔

بچے کا کہنا تھا کہ میں اپنی والدہ  کا خیال رکھتا تھا۔ ان کا علاج ایٹہ میں ہوا اور انہیں کانپور اور فرخ آباد کے اسپتال بھی لے جایا گیا۔ میرے چچا کو تو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا 2017 میں ٹی بی کا علاج کیا گیا تھا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی گئی۔    
بھارت: دوسرے شہر سے ماں کی میت لاتے ہوئے بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک

مرنے والا کرات اپنی والدہ جگندر کور کی میت لیکر گھر آرہا تھا، وہ جمعرات کو جے پور میں گردے کی پیوندکاری کے دوران چل بسی تھیں،   

ایس ایچ او  کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک بچہ لاش کے ساتھ اکیلا موجود ہے۔ میں نے فوری طور پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کو موقع پر بھیجا، بچے کا کوئی سہارا نہیں تھا، اس لیے ہم نے آخری رسومات کا انتظام کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے رشتہ دار اس کی زمین ہڑپ کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے اسے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

بچے کا کہنا ہے کہ رشتہ دار اس کی ماں کی بیماری سے آگاہ تھے، مگر اس کے باوجود خاندان کی جانب سے کسی قسم کی مدد نہیں کی گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 00:25 GMT+5 , Processed in 0.052880 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list