Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 935|Reply: 0

شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194469
Post time 2026-1-17 14:27:49 | Show all posts |Read mode
  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔

شاہد آفریدی نے چند ذاتی وجوہات کے سبب کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں اپنی نئی رہائش گاہ پر روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی ہے۔  
پاکستان کی سیاست پر شاہد آفریدی کی رائے

وہ بولے کہ ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہوں، مگر اس کے لیے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔
بوم بوم سیاسیت میں آئیں گے یا نہیں؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی۔ میری خواہش ہے کہ اب پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں، میں فی الحال سیاست میں نہیں آرہا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔
حکومتی عہدوں کی پیشکش پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ماضی میں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا، محض رسمی عہدے میرے لیے کوئی کشش نہیں رکھتے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-17 11:26 GMT+5 , Processed in 0.051895 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list