|
|
انڈر 19 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں بھارت کے خلاف ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس سے قبل بُلاوایو میں جاری میچ میں بنگلادیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 49 ویں اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے ابھیگیان کُنڈو اور ویبھو سوریاونشی بالترتیب 80 اور 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کنسک چوہان 28 دیپیش دیویندرن 11، کھِلن پٹیل 8، وِہان ملہوترا 7، کپتان آیوش مہاترے 6، آر ایس امبرش 5، ہرونش پنگالیا 2 اور ویدنت تریویدی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے الفہد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ عزیز الحکیم اور اقبال حسین ایمان نے 2، 2 جبکہ شیخ پرویز جِبن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ |
|