|
|
تصویر، رپورٹر
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور یورپی یونین تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے پائیدار مکالمے اور مشغولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ |
|