|
|
نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ میں بقیہ 16کھلاڑی لاسٹ 24 میں کوالیفائی کریں گے۔
این بی پی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ میچز مکمل ہونے کے بعد ٹاپ کھلاڑیوں اسجد اقبال، رانا عرفان، علی حمزہ، احسن رمضان، شاہد آفتاب، احمر طارق، مبشر رضا اور سہیل شہزاد براہ راست ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ بقیہ 16کھلاڑی لاسٹ 24 میں کوالیفائی کریں گے۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے راؤنڈ کے آخری روز اسجد اقبال نے کئی دفعہ عالمی چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4-3، شاہد افتاب نے محمد یوسف کو 4-2، ایم شہباز نے شاہزیب رفیق، برجیس خان آفتاب بیگ کو، وسیم عباس نے علی زمان خان کو، شاہ خان نے محمد سجاد کو، اویس اللہ منیر نے ذوالفقار اے قادر کو شکست دی۔
اتوار کو لاسٹ 24 میں مدثر یعقوب کا مقابلہ آکاش رفیق، اویس منیر کا زیب خان، عبدالستار کا ایم فیضان، ذوالفقار عبدالقادر کا محمد آصف، محمد سجاد کا سلطان محمد، علی رضا کا عبدالجاوید اور حسنین اختر کا آصف ٹوبہ سے ہوگا۔ |
|