Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 435|Reply: 0

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے پر بنگلادیش کرکٹ کی وضاحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194717
Post time 2026-1-18 04:07:19 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے میچ سے قبل ٹاس کے دوران پیش آنے والے واقعے پر وضاحت جاری کردی۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے بنگلادیش اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا، تاہم اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے وضاحت جاری کردی۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث ٹیم کے باقاعدہ کپتان عزیز الحق ٹاس میں شریک نہ ہو سکے، جس کے بعد نائب کپتان جواد ابرار نے ٹیم کی نمائندگی کی۔   
انڈر 19 ورلڈ کپ: بنگلادیش، بھارت کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا

مستفیض الرحمن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ میں کشیدگی برقرار ہے۔    

بورڈ نے واضح کیا کہ بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانا غیر ارادی تھا اور یہ محض لمحاتی عدم توجہ کا نتیجہ تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد کسی بھی طور پر حریف ٹیم کی توہین نہیں تھا۔ بی سی بی نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ کو فوری طور پر آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کو یاد دہانی کروائی کہ کھیل کی روح، اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام ہر سطح پر بنگلا دیش کی نمائندگی کے لیے بنیادی شرط ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ میدان کے اندر اور باہر کرکٹ کی اقدار اور روایات کی مکمل پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 01:11 GMT+5 , Processed in 0.047452 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list