Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 516|Reply: 0

ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194717
Post time 2026-1-18 05:24:55 | Show all posts |Read mode
  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ : فائل فوٹو  

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں حکومت کے خاتمےکا مطالبہ کرنے والے ملک گیر احتجاج کمزور پڑتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ایرانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔   
ایران پر حملہ نہ کرنے کیلئے کسی نے مجھے قائل نہیں کیا، اپنے آپ کو خود قائل کیا، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ایران میں 800 افراد کو پھانسی دی جانی تھی لیکن کسی کو پھانسی نہیں دی گئی، اس کا بہت بڑا اثر پڑا۔   

گزشتہ چند روز کے دوران ٹرمپ ایران میں فوجی مداخلت کی متعدد دھمکیاں دے چکے ہیں اور گزشتہ منگل کو انہوں نے ایرانی عوام سے احتجاج جاری رکھنے اور اداروں پر قبضہ کرنے کی اپیل بھی کی تھی اور کہا تھا کہ مدد آرہی ہے۔

تاہم اگلے ہی دن ٹرمپ نے اچانک اپنا مؤقف بدلتے ہوئےکہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایران میں ہلاکتیں رک چکی ہیں اور وہ پھانسی بھی نہیں دے رہے۔

آج ایک بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ قیادت کا مطلب احترام ہے، خوف اور موت نہیں، اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کے بجائے حکمرانوں کو ملک کو درست طریقے سے چلانے پر توجہ دینی چاہیے، جیسے میں امریکا میں کرتا ہوں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ناقص قیادت کی وجہ سے ایران دنیا میں رہنے کے لیے بدترین جگہ بن چکا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 01:12 GMT+5 , Processed in 0.047942 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list