Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 649|Reply: 0

بیٹے کی شادی میں مریم نواز نے کن مشہور ڈیزائنرز کے جوڑوں کا انتخاب کیا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194810
Post time 2026-1-18 16:28:49 | Show all posts |Read mode
  فوٹو کولاج — انسٹاگرام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

جنید صفدر اور شانزے شیخ کی مہندی اور بارات کی تصاویر اور  ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہیں۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتے ہی مریم نواز سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور اس کی وجہ ان کے مہنگے جوڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیٹے کی مہندی کی تقریب کے لیے مشہور پاکستانی ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائن کیے ہوئے پیلے رنگ کے خوبصورت لہنگے کا انتخاب کیا جس پر باریک گوٹا، کامدار کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نمایاں ہیں۔   فوٹو — انسٹاگرام

نومی انصاری کی آفیشل ویب سائٹ پر جوڑوں کی قیمتیں درج نہیں ہوتیں لیکن  زیادہ تر ان کے ڈیزائن کیے ہوئے جوڑوں کی قیمت 5 لاکھ روپے سے زیادہ ہی ہوتی ہے۔

مریم نواز نے بیٹے کی بارات کے دن پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ڈیزائن کیے ہوئے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا، ان کے جوڑے پر دھاگے اور سلور زردوزی کا بھاری بھرکم کام نمایاں تھا۔   
فوٹو — انسٹاگرام

یہ خوبصورت جوڑا اقبال حسین کی پریمیم برائیڈل لائن میں شامل ہے اور برانڈ کی مخصوص قیمتوں کے مطابق اس جوڑے کی قیمت 2 سے 4 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے کی شادی کی تقریبات سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 13:15 GMT+5 , Processed in 0.046144 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list