Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 841|Reply: 0

فیلڈ مار شل عاصم منیر اللہ کا انعام ہیں، جنکی قیادت میں بھارت کو شکست دی، گورنر پنجاب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194968
Post time 2026-1-19 05:28:47 | Show all posts |Read mode
  

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 26 ویں ترمیم کے حوالے سے کہا ہے کہ حالات کے مطابق تبدیلیاں لانی پڑتی ہیں، ورنہ آپ دنیا سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔

اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ مار شل سید عاصم منیر اللّٰہ کا انعام ہیں، جن کی نڈر قیادت میں پاکستان نے بھارت کو حالیہ جنگ میں تاریخی شکست دی، فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے کچھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں اوور سیز پاکستانیوں کےلیے ایک خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے گا، اوور سیز پاکستانیوں کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوئے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا میں ملک کے سیاسی کردار بڑھنے پر صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو، مریم نواز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، اس کے علاوہ مسلح افواج کے تینوں سربراہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو پنجاب اور سندھ میں عزت ملی، لیکن انہوں نے اس کا پاس نہیں کیا، پی ٹی آئی میں مینوفیکچرنگ فالٹ ہے، اسے ہم تو درست نہیں کرسکتے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان جنگ کی خواہش نہیں رکھتا، لیکن بھارت ہمیشہ جنگ مسلط کرتا ہے اور پھر منہ کی بھی کھاتا ہے، آصف زرداری نے حکومت سازی کےلیے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی، پیپلزپارٹی کو پی ٹی آئی کے انکار کے بعد ن لیگ سے اتحاد کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سبز پاسپورٹ کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے، جنگ جیتنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا کہ ساری دنیا ہماری بات سن رہی ہے، پہلے ہمارے صدر و وزیراعظم کو امریکی حکمرانوں کے ساتھ ناشتہ کرنے کےلیے پیسے دینے پڑتے تھے، لیکن پہلی بار ہوا کہ امریکی صدر خود پاکستانی قیادت کو مدعو کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بھیک مانگنے والوں کو دنیا زیادہ دیر برداشت نہیں کرتی، معیشت مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 01:44 GMT+5 , Processed in 0.047845 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list