Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 914|Reply: 0

مالی اور جانی نقصان تاجروں کا ہو رہا ہے اور الزام بھی ان کو دیا جا رہا ہے: جاوید قریشی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195094
Post time 2026-1-19 16:31:12 | Show all posts |Read mode
  

انجمن تاجران سندھ کے صدر جاوید قریشی نے کہا ہے کہ مالی اور جانی نقصان تاجروں کا ہو رہا ہے اور الزام بھی تاجروں کو دیا جا رہا ہے۔

پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازا میں 34 گھنٹے میں بھی ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوا، حکومت کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ وہ لوگوں کو ریسکیو نہیں کر سکی، مینٹیننس کی رقم چوکیداری سسٹم، مینٹیننس اور جنریٹر کے ڈیزل پر خرچ ہوتی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

  • گل پلازا میں آگ کس دکان میں لگی؟ فائر بریگیڈ حکام نے بتادیا  
  • کراچی: گل پلازہ کی آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی  




جاوید قریشی نے کہا کہ گل پلازا کے بیسمنٹ میں پارکنگ تھی، جس میں دکانیں بنا دی گئیں، گل پلازا کے بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، جس میں توسیع ہوتی گئی، گل پلازا میں تمام توسیع قانونی طریقے سے کی گئی۔

انجمن تاجران سندھ کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس 60 سے 80 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی گل پلازا کی آگ 33 گھنٹے گزرنے کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جلی ہوئی عمارت سے مزید 4 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔

چیف فائر افسر کے مطابق پلازا میں کولنگ کا عمل جاری ہے، کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہا ہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔

پلازا کی تیسری منزل پر پھنسے کسی شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن میں اتوار کی رات فائر فائٹرز عمارت کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 13:29 GMT+5 , Processed in 0.045561 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list