Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 832|Reply: 0

وزیر اعلیٰ سندھ کا گل پلازا کی عمارت دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195211
Post time 2026-1-19 21:04:10 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: بشکریہ سندھ حکومت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازا کی عمارت دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو فوری دکان دے کر ان کا کاروبار شروع کروا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گل پلازا میں لگنے والی آگ پر ہونے والے اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بریفنگ دی۔

مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو بتایا کہ 16 فائر ٹرینڈرز اور باؤزر نے آگ بجھانے کا کام کیا، واٹر بورڈ آگ بجھانے کے لیے واٹر ٹینکرز مہیا کرتا رہا۔    
سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

سانحہ گل پلازا میں جاں بحق افراد کے ورثاء میں امدادی رقم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی: سید مراد علی شاہ   

اجلاس کو بتایا گیا کہ اندازاً 50 سے زائد ہلاکتیں ہوسکتی ہیں، آگ بجھا چکے ہیں اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ گل پلازا میں شہید فائر فائٹر کا والد بھی فائر فائٹر تھا اور وہ بھی شہید ہوئے تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق اجلاس میں تاجروں نے گل پلازا سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کو مختلف تجاویز دیں۔  

تاجروں نے تجویز کیا کہ دکانداروں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ ان کا روزگار شروع ہو۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ گل پلازا میں 1200 دکانیں ہیں، یعنی 1200 متاثرین ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے گل پلازا متاثرین کے لیے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی معاوضہ کی رقم اور متاثرین کی بحالی پر سفارشات دے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 16:59 GMT+5 , Processed in 0.048058 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list