Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 806|Reply: 0

سانحہ گل پلازا: لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری شناخت ممکن نہیں، ڈاکٹر عابد

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195328
Post time 2026-1-20 00:58:42 | Show all posts |Read mode
چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری شناخت ممکن نہیں۔

ڈاکٹر عابد نے کہا کہ مربوط، منظم، مکمل طور پر تکنیکی بنیادوں پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے لیے اربن سرچ اینڈ ریسکیو یونٹس اور ڈیزاسٹر ریسپانس وہیکل موجود ہیں، جدید اور پیشہ ورانہ طریقۂ کار کے تحت سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔   
کراچی: گل پلازا میں آگ لگنے کے فوری بعد کی ویڈیو سامنے آگئی

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی پہلی منزل پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔   

انہوں نے کہا کہ 5 مختلف نشاندہی شدہ مقامات پر بیک وقت 3 سرچ آپریشنز جاری ہیں، سرچ آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 3 ٹیمیں متحرک ہیں، ایک خصوصی ٹیم مسلسل فائر فائٹنگ اور کولنگ کے عمل میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی، 71 تاحال لاپتہ ہیں، رات سے اب تک 20 لاشیں نکالی گئی ہیں، آگ سے متاثرہ عمارت کا ایک اور حصہ گرگیا، آگ پر 33 گھنٹوں بعد قابو پایا گيا، کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے۔   
گل پلازا سانحہ: لاپتہ افراد کے اہلخانہ سول اسپتال سے رابطہ کریں، پولیس سرجن

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہلِ خانہ سول اسپتال کراچی سے فوری رابطہ کریں اور مردہ خانے میں اپنا ڈیٹا جمع کروائیں۔   

آگ بجھنے کا سنتے ہی اپنے پیاروں کی تلاش کے منتظر خستہ حال عمارت کے اندر دوڑ پڑے، زندگی کی تلاش کی امید ابھی باقی لیکن ساتھ ہی ملبہ ہٹانے کا کام بھی اب تیز ہونے لگا، لاپتا 29 افراد کی موبائل لوکیشن گل پلازہ کے اطراف کی آرہی ہے، لاپتا افراد کے لواحقین کو سول اسپتال میں اپنا ڈیٹا اور ڈی این اے نمونےجمع کروانے کی ہدایت کی گئی۔

آتشزدگی کے بعد اسپتال لائے گئے زخمی تمام 30 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا، عمارت میں آگ لگنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں آگ لگنے کا وقت رات 10 بج کر 22 منٹ ہے، آگ کے باعث گل پلازا کے ساتھ والی عمارت بھی متاثر ہوگئی، پلرز ٹیڑھے ہوگئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-19 21:22 GMT+5 , Processed in 0.046826 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list