|
|
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ۔فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اپنی ذمہ داریوں، تعلقات اور کام سے وقفہ لینے کا اعلان کیا، تاہم چند ہی منٹ بعد انھوں نے یہ نوٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے پیر کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر مذکورہ بالا اعلان کیا تھا۔ لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا۔
بھارتی ریاست اتر اکھنڈ سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ گلوکارہ کو چند ہفتے قبل اپنے گانے کینڈی شاپ کی وجہ سے انھیں شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے بعد انھوں نے اعلان کیا کہ وہ کچھ وقت کا وقفہ لیں گی۔
اپنی پوسٹ میں نیہا ککڑ نے کہا تھا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی دونوں سے وقفہ لے رہی ہیں، جس میں تعلقات بھی شامل ہیں۔ جبکہ انھوں یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ نہیں جانتیں کہ وہ واپس آئیں گی یا نہیں۔
واضح رہے کہ نیہا نے کینڈی شاپ والا اپنے بھائی ٹونی ککڑ کے ساتھ گایا تھا جس کے بعد نیہا کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، اور سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر اس گانے پر تنقید کی اور اسے سستا اور بے ہودہ رقص کہا۔ نیٹ صارفین یہ الزام بھی لگایا کہ ان دونوں نے کے پاپ آرٹسٹس کی نقل کی ناکام کوشش کی۔ |
|