Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 792|Reply: 0

معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی چل بسے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195555
Post time 2026-1-20 17:52:38 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

دنیا بھر میں اپنی شاندار اور نفیس تخلیقات کے باعث شہرت رکھنے والے معروف اطالوی فیشن ڈیزائنر ویلنٹینو گاراوانی 93 برس کی عمر میں چل بسے، وہ فیشن انڈسٹری میں ویلنٹینو کے نام سے پہچانے جاتے تھے۔

ان کی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ویلنٹینو گاراوانی روم میں اپنی رہائش گاہ پر اہلِ خانہ کی موجودگی میں پُرسکون طور پر کوچ کر گئے، اس حوالے سے ایک بیان انسٹاگرام پر بھی جاری کیا گیا ہے۔

ویلنٹینو کو ان کے نفیس ایوننگ گاؤنز اور لگژری ڈیزائنز کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل تھی، جو کئی دہائیوں تک شوبز شخصیات، شاہی خاندانوں اور سماجی اشرافیہ کی اولین پسند رہے۔

انہوں نے 1960 میں ویلنٹینو فیشن برانڈ کی بنیاد رکھی اور جلد ہی دنیا کے صفِ اول کے فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہونے لگے، انہیں جیورجیو ارمانی اور کارل لیگر فیلڈ جیسے بڑے ناموں کے ہم پلہ سمجھا جاتا تھا۔   
’دی لائن کنگ‘ کے خالق راجر ایلرز 76 برس کی عمر میں چل بسے

ان کی موت سے ڈزنی اینیمیشن کے سنہری دور کا ایک اہم باب ختم ہو گیا   

ویلنٹینو کے اولین معروف کلائنٹس میں ہالی ووڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر شامل تھیں، جن سے ان کی ملاقات 1960 کی دہائی کے اوائل میں روم میں فلم کلیوپیٹرا کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔  

ان کے ڈیزائنز پہننے والی دیگر معروف شخصیات میں بیگم آغا خان، بیلجیم کی ملکہ پاؤلا، آڈری ہیپ برن، جوآن کولنز اور جیکولین کینیڈی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی شادی کے موقع پر بھی ویلنٹینو کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنٹینو گاراوانی کی میت 21 اور 22 جنوری کو  مینیانیلی میں عوام کے دیدار کے لیے رکھی جائے گی، جبکہ ان کی آخری رسومات 23 جنوری کو باسیلیکا آف سینٹ میری آف دی اینجلز اینڈ مارٹرز میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں ویلنٹینو گاراوانی کو لندن کے رائل البرٹ ہال میں منعقد ہونے والے برٹش فیشن ایوارڈز میں آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ویلنٹینو گاراوانی کی موت فیشن کی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-20 14:15 GMT+5 , Processed in 0.052773 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list