|
|
فائل فوٹو
سابق ہاکی کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ 20 سال سے ملک میں ہاکی کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شہناز شیخ نے کہا کہ ہاکی سے کھلواڑ میں سیاسی اور غیر سیاسی طاقت ور لوگوں کا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کےلیے اسے ٹیکنوکریٹ کے حوالے کیا جائے، ہماری کمیٹی کی سفارشات کو حکومت نے تسلیم کیا تھا۔
سابق ہاکی کوچ نے مزید کہا کہ ہم نے عبوری سیٹ اپ کی سفارش کی تھی، وزیراعظم قومی کھیل کو بچانے کےلیے کردار ادا کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں 1100 ہاکی کلبز ہیں لیکن ٹیلنٹ نہیں ہے، ہاکی کلبوں کی شفاف اسکروٹنی ہونی چاہیے، پی ایس بی نے پہلے پھرتی اور ایمانداری دکھائی۔ |
|