Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 471|Reply: 0

’ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے‘، خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی وارننگ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195935
Post time 2026-1-21 17:54:54 | Show all posts |Read mode
  کولاج فوٹو: فائل

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔  

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’اگر ہمارے رہبر کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا تو ہم وہ ہاتھ کاٹ دیں گے اور اِن کی دنیا کو آگ لگا دیں گے۔‘

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے حال ہی میں ایک انٹرویو  کے دوران آیت اللّٰہ خامنہ ای کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران میں نئی قیادت کی بات کی تھی۔    
خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا، ایرانی صدر

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کی مشکلات کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عائد غیر انسانی پابندیاں ہیں۔   

واضح رہے کہ ایران میں خراب معاشی حالات کے خلاف ہونے والے شدید احتجاج اور سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے پہلی بار ہلاکتوں کی تعداد ’کئی ہزار‘ بتاتے ہوئے اس کا الزام امریکا پر عائد کیا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن بحرِ ہند کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اگرچہ امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی مگر جہاز کی سمت مشرقِ وسطیٰ کی جانب بتائی جا رہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 14:30 GMT+5 , Processed in 0.047276 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list