Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 251|Reply: 0

بانی پی ٹی آئی کی خیریت کےبارےمیں کوئی معلومات نہیں مل رہیں: شیخ وقاص اکرم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196019
Post time 2026-1-21 20:31:59 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی خیریت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل رہیں۔

پشاور میں شوکت یوسفزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات کو تقریباً 50 دن ہو چکے ہیں، ان سے ملاقات کے لیے رات بھر دھرنا دیا گیا تھا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کبھی کسی سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک نہیں کیا گیا، ہم قانون اور آئین کے تحت اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے نامزد 6 وکلاء کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی نے تو اب باہر آنا ہے، ہماری خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، انہیں رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں عدالتوں میں نہیں لگتیں۔
  گل پلازا کا واقعہ پیپلز پارٹی کی 18 سال کی حکومت کی ناکامی ہے


ان کا کہنا تھا کہ گل پلازا میں جس وقت دکانیں بن رہی تھیں تو سندھ حکومت کیا کر رہی تھی؟ گل پلازا کا واقعہ پیپلز پارٹی کی 18 سال کی حکومت کی ناکامی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھتی ہے، خیبر پختونخوا، یہاں کی حکومت اور پی ٹی آئی خود دہشت گردی سے متاثرہ ہے۔
   ہم دہشت گرد کو ناسور سمجھتے ہیں


پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گرد کو ناسور سمجھتے ہیں، ہمارے لوگ شہید ہوئے، ہم کیسے دہشت گردوں کے لیے ہمدردی رکھ سکتے ہیں، ہم اس تاثر کو رد کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کا ساتھ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گندگی پھیلاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی اس گند پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اون نہیں کرتی، تحریک طالبان دہشت گرد جماعت ہے اور رہے گی۔
وفاقی حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار ہی نہیں: شوکت یوسفزئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ شہباز شریف ایک ہفتہ ملک میں اور تین ہفتے بیرون ملک رہتے ہیں، پنجاب میں 144 کارخانے بند ہونے سے ایک لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار ہی نہیں، ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، کبھی گندم اور کبھی چینی کا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ وفاق کی غلطیوں کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، آٹے کی ترسیل پر پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے، یہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 548 ارب روپے کی کرپشن ہوئی یہ رقم کہاں گئی؟ یہ خیبر پختونخوا حکومت کے 4 ہزار ارب روپے نہیں دے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 16:56 GMT+5 , Processed in 0.053135 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list