Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 999|Reply: 0

گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، کمشنر کراچی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196019
Post time 2026-1-21 21:11:18 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اسکرین گریب

کمشنر کراچی حسن نقوی نے کہا ہے کہ گل پلازا واقعے کی تفتیش کافی پیچیدہ ہوگئی ہے، اس میں مختلف اینگلز ہیں۔

گل پلازہ کا دورہ کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کمشنر کراچی نے کہا کہ گل پلازا واقعے میں کسی ایک ادارے پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سانحے کی تفتیش میں کوشش ہوگی کہ حکومت کو مشورے بھی دیں، کوشش ہوگی کہ ایسے مشورے دیں جس سے آئندہ ایسے واقعات نا ہوں۔   
گل پلازا سانحہ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کمشنر کراچی کو 7 فائلیں پیش کردیں

سات فائلوں میں سے تین گل پلازا کے زیر التواء کورٹ کیسز اور خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات ہیں: ذرائع   

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈیٹا کے مطابق 86 افراد لاپتہ ہیں اور کچھ لاشیں ملی ہیں، انکوائری رپورٹ حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

حسن نقوی نے مزید کہا کہ متاثرہ عمارت میں ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے، گل پلازہ کے داخلی و خارجی راستوں کا معائنہ کیا ہے۔

دوسری جانب گل پلازا سانحہ کی تحقیقات جاری ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی کو 7 فائلیں جمع کروا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سات فائلوں میں سے تین گل پلازا کے زیر التواء کورٹ کیسز اور خلاف ضابطہ تعمیرات کی دستاویزات ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 16:56 GMT+5 , Processed in 0.049277 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list