Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 687|Reply: 0

کیارا کی میری والدہ سے بدتمیزی آج بھی دماغ میں نقش ہے، بھارتی انفلوئنسر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196121
Post time 2026-1-22 02:22:04 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی انفلوئنسرکارتکے تیواری نے انکشاف کیا ہے کہ کیارا ایڈوانی کی میری والدہ سے بدتمیزی کا منظر آج بھی دماغ میں نقش ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارتکے تیواری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان کے ساتھ سفر کی روداد سنائی۔

انہوں نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ جے پور سے ممبئی کی پرواز کے دوران اداکارہ کیارا ایڈوانی نے میری والدہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔   
کیا آپ کیارا اور سدھارتھ کی بیٹی کے نام جانتے ہیں؟

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے بالآخر مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بتادیا۔   

کارتکے تیواری نے مزید کہا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیٹ نمبرز کی معمولی غلطی کے باعث ان کی والدہ چند لمحوں کے لیے کیارا ایڈوانی کی سیٹ پر بیٹھ گئیں، تاہم فوراً اپنی درست سیٹ پر چلی گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا ایکسپریشن ایسا تھا جیسے وہ بہت ہی بڑی اداکارہ ہو جبکہ وہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

انفلوئنسر کے مطابق کیارا ایڈوانی کا ردِعمل ناپسندیدگی ظاہر کرتا تھا جو انہیں ذہنی طور پر متاثر کر گیا، وہ منظر آج بھی میرے دماغ میں نقش ہے۔

ویڈیو میں انہوں نے فلائٹ میں کیارا ایڈوانی کےساتھ موجود کارتک آریان کے رویے کو بھی سرد اور محدود قرار دیا اور کہا کہ دونوں اداکار پوری فلائٹ کے دوران صرف انگریزی میں بولتے رہے کہ کہیں غلطی سے بھی ہندی لفظ نہ نکل جائے۔

کارتکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے شدید بحث چھیڑ دی ہے، لیکن فی الحال دونوں اداکاروں نے اس معاملے میں باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے یہ بات پسند آئی کہ آپ کی والدہ پوری فلائٹ کے دوران پرسکون اور باوقار رہیں، انہیں پروا نہیں تھی کہ سامنے اُن کے آگے دو اداکار بیٹھے ہیں‘۔

ایک اور نے لکھا کہ ہر سیلیبرٹی ایسی نہیں ہوتی مگر کیارا ایڈوانی واقعی بدتمیز ہے، تیسرے صارف نے لکھا کہ کیارا بہت ہی زیادہ اوور ریٹڈ ہے، مجھے کبھی پسند نہیں آئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 21:50 GMT+5 , Processed in 0.052106 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list