Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 575|Reply: 0

کینیڈا: پیسے بچانے کیلئے ہیٹنگ بند کردی، اپارٹمنٹ برفانی قلعہ بن گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196151
Post time 2026-1-22 03:39:52 | Show all posts |Read mode
  

کینیڈا میں ایک کرایہ دار نے پیسے بچانے کیلئے اپارٹمنٹ کی ہیٹنگ بند کر دی جس کے بعد اپارٹمنٹ حقیقی زندگی کا برفانی قلعہ بن گیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کیوبیک میں ایک عمارت کے مالک نے حال ہی میں اپنے ایک یونٹ کو موٹی برف میں لپٹا ہوا پایا، اس کی وجہ شدید سردی کے باعث پانی کی لائنیں پھٹنا تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ کینیڈا میں توانائی کے اخراجات بہت زیادہ ہیں اور ہر کوئی پیسے بچانے کی کوشش کرتا ہے، لیکن کیوبیک کے شہر تروئس ریویئرز میں اپارٹمنٹ کے مالک نے یہ سبق سیکھا کہ سخت سردیوں کے دوران چھٹیوں پر جاتے وقت ہیٹنگ بند کرنا کوئی مؤثر طریقہ نہیں ہے۔

مذکورہ اپارٹمنٹ کا مالک جیکس نالٹ جب اپنے اپارٹمنٹ پر آیا تو اسے لگا کہ وہ کسی برفانی محل میں داخل ہو گیا ہے۔ دیواریں، چھت، فرنیچر اور تمام آلات ایک فٹ موٹی برف سے ڈھکی ہوئی تھی۔

اسکا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ایک کرایہ دار کی کفایت شعاری کا نتیجہ ہے۔ گرمی کے بل میں کچھ پیسے بچانے کے لیے کرائے دار نے چھٹیوں پر جانے سے پہلے اپارٹمنٹ کی ہیٹنگ بند کر دی، جس سے پانی کی لائینں منفی درجہ حرارت کے سبب پھٹ گئیں، ہر چیز برف سے ڈھک گئی اور ہزاروں ڈالر کا نقصان ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ چھتوں، دیواروں سمیت ہر جگہ پانی ہے۔ اب سب کچھ ہٹا کر خشک کیا جائے گا اور انشورنس کی رقم کے مطابق دوبارہ تعمیر ہوگا، جبکہ اس غلطی پر کرایہ دار کو مکان سے نکال دیا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-21 23:05 GMT+5 , Processed in 0.045750 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list