Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 893|Reply: 0

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی، رانا ثنا اللّٰہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196300
Post time 2026-1-22 16:01:39 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواجہ آصف نے ذاتی رائے دی، ذاتی رائے کو ذاتی ہی رہنا چاہیے، ہر رکن کو اظہار رائے کا اختیار ہے۔

اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ خواجہ آصف نے کب کہا کہ انہوں نے پارٹی پالیسی دی ہے، انہوں نے ذاتی رائے دی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اتفاق رائے سے ہوئی لیکن اس میں دوبارہ اتفاق رائے سے بہتری ہوسکتی ہے، بہتری کا راستہ پورے آئین میں کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوید قمر نے اپنی دلیل دی، ان کی بات وزن رکھتی ہے، اسمبلی میں کسی کو بات سے روکنا مناسب نہیں، 18ویں ترمیم پر ہمارا مؤقف ہے، اس پر بات ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

  • 18 ویں ترمیم ڈھکوسلا ثابت، کراچی کی آگ خطرے کی گھنٹی، گلی محلے میں نمائندگی نہیں ہوگی تو فائر بریگیڈ ہوگا نہ کوئی اور مسئلہ حل، خواجہ آصف  
  • آپ کے کچھ شکوے آج کے ہیں اور ہمارے کل کے ہیں: رانا ثنا اللہ  




ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ہر ملاقات کو ریاست اور اداروں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات کا طریقہ کار طے کردیا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو بااختیار بنانا چاہیے، ضلعی حکومت کو بااختیار بنانا آئینی تقاضا ہے، جب تک ضلعی حکومت کو بااختیار نہیں بنایا جائے گا لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گل پلازا میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، گل پلازا کی منزلوں کی منظوری کس نے دی اور کب بنی، پورا احتساب ہونا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 12:17 GMT+5 , Processed in 0.049950 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list