Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 287|Reply: 0

کیا پنجاب حکومت نے وزراء کے میک اپ کیلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظور کی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196300
Post time 2026-1-22 16:40:12 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 2 خواتین وزراء کے میک اپ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 4 کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔

یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے، پنجاب حکومت نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کا دعویٰ

نوٹیفکیشن 12 جنوری کو پنجاب حکومت کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے نفاذ اور رابطہ ونگ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا کہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ذاتی میک اپ اور پریزنٹیشن کے اخراجات کے لیے 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے نفاذ اور رابطہ ونگ کے کابینہ I کے سیکشن آفیسر کے دستخط نظر آتے ہیں۔   
فوٹو — سوشل میڈیا

اصل حقیقت کیا ہے؟

حکام اور آزادانہ تجزیہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن پنجاب حکومت نے کبھی جاری نہیں کیا۔

کیبنٹ I کے سیکشن آفیسر احمد اقبال نے ’جیو فیکٹ چیک‘ کو بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس نوٹیفکیشن پر جو دستخط نظر آ رہے ہیں وہ میرے نہیں ہیں، اور کابینہ I وزراء سے متعلق ایسی مالی گرانٹس کو منظور کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

احمد اقبال نے بتایا کہ مالی گرانٹس کی منظوری  کے لیے ایک رسمی طریقہ کار ہے جس کے مطابق کابینہ I نہیں بلکہ کابینہ II ایسی گرانٹس پر دستخط کرتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن میں اور بھی بہت سی غلطیاں موجود ہیں جیسے کہ نوٹیفکیشن پر اس کا نمبر درج نہیں ہے اور اس میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) میں استعمال ہونے والی فارمیٹنگ کو بھی فالو نہیں کیا گیا۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خود بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں سوشل میڈیا پر گردش کرتے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔   فوٹو — ایکس
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 12:18 GMT+5 , Processed in 0.050187 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list