Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 359|Reply: 0

غزہ کیلئے ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت 9 ممالک شامل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
196354
Post time 2026-1-22 18:37:27 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

غزہ میں جنگ بندی، تعمیرِ نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے 9 ممالک شامل ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ کویت نے بھی بعد ازاں اس میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے والے ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ بورڈ غزہ میں مستقل جنگ بندی کو مضبوط بنانے، تعمیرِ نو میں مدد دینے اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام پر مبنی منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کام کرے گا۔   
ٹرمپ کے امن بورڈ منصوبے پر اقوامِ متحدہ نے کیا ردعمل دیا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ’امن بورڈ‘ کی بنیاد رکھی ہے جس کا مقصد غزہ تنازع کو حل کرنا ہے، اس بورڈ کی تشکیل غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔    

یہ بورڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کی جنگ کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے۔ بورڈ میں ٹرمپ کے قریبی مشیر اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بورڈ آف پیس ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی نگرانی کرے گا جو غزہ کے روزمرہ امور سنبھالے گی تاہم غزہ کے شہریوں اور مبصرین نے امریکی قیادت اور اسرائیل کے حامی ارکان کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بھی بورڈ میں شرکت کی تصدیق کی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں مبینہ جنگی جرائم پر عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ کا سامنا ہیں۔   
غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کرتے ہیں: اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے لیے بورڈ کی تشکیل کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا اور غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کرتے ہیں۔    

غزہ کے شہریوں نے نیتن یاہو کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 466 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-22 14:07 GMT+5 , Processed in 0.055542 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list