Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 716|Reply: 0

وادی تیراہ: برفباری میں پھنسے آئی ڈی پیز کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 18:40:14 | Show all posts |Read mode
  — تصویر: رپورٹر

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں حالیہ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے آئی ڈی پیز کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔  

ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروقت اقدامات کیے گئے جس کے نتیجے میں تمام متاثرہ خاندان محفوظ رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ امدادی سامان کی کھیپ رات کے وقت ہی پائندہ چینہ پہنچا دی گئی تھی، جبکہ پھنسے ہوئے خاندانوں کو پائندہ چینہ کے اسکول اور ہاسٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو کھمبل فراہم کیے گئے ہیں، جبکہ بچوں میں سویٹرز اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔   
وادی تیراہ: برفباری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بہت زیاہ برفباری ہوئی ہے، وہاں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔    

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت، پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے تمام خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا گیا۔  

امدادی سرگرمیاں علاقہ ننگروسہ سے دوہ توئی اور دوہ توئی سے لرباغ تک جاری رہیں، جبکہ دیگر شاہراہوں پر تاحال کلیرنس آپریشن جاری ہے۔   

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی زیرِ نگرانی پہلے بچوں اور خواتین اور بعد ازاں مردوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث حفاظتی نقطۂ نظر سے نقل مکانی کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور موسم بہتر ہوتے ہی امدادی و نقل مکانی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:54 GMT+5 , Processed in 0.049857 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list