Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 970|Reply: 0

پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ، کھلاڑیوں کا بیان سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-23 23:12:31 | Show all posts |Read mode
پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرز سے جڑی مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں کا اہم بیان سامنے  آگیا ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک کمپنی میں باقاعدہ سرمایہ کاری کی تھی اور اب تک ان کے ساتھ کسی دھوکے کا سامنا نہیں ہوا۔



کھلاڑیوں کے مطابق کمپنی مسلسل رابطے میں ہے اور مارچ تک تمام ادائیگیاں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جبکہ اب تک صرف دو چیک واپس آئے ہیں۔



کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا، جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ فی الحال کسی قسم کا بڑا مسئلہ سامنے نہیں آیا اور اگر کوئی پیش رفت ہوئی تو فوری طور پر اطلاع دی جائے گی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو یہ بھی بتایا کہ کمپنی نے مارچ تک واجبات کلیئر کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس کا مالک دبئی میں مقیم ہے جو مسلسل ان سے رابطے میں ہے۔

دوسری جانب اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ مبینہ فراڈ سے متعلق کرکٹرز نے کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی اور نہ ہی اس معاملے کو حل کروانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں نے ایک سابق کپتان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی، جبکہ موجودہ کرکٹرز میں بھی سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام شامل بتائے گئے ہیں۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ کچھ کھلاڑیوں نے براہِ راست اس کاروباری شخص کے ساتھ رقم لگائی اور غیر معمولی منافع کے حصول کی امید میں کروڑوں روپے مبینہ طور پر فراہم کیے گئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:01 GMT+5 , Processed in 0.046128 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list