Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 563|Reply: 0

برطانیہ: سیاسی پناہ کے طالب افراد کی سابقہ فوجی بیرکوں میں منتقلی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206093
Post time 2026-1-24 01:10:39 | Show all posts |Read mode
  

برطانوی حکومت نے سیاسی پناہ کے طالب افراد کو ہوٹلوں سے نکال کر سابقہ فوجی بیرکوں میں رکھنے پر کام شروع کر دیا۔

برطانوی ہوم آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 27 سیاسی پناہ گزینوں کو ایسٹ سسیکس میں سابق فوجی سائٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایسٹ سسیکس کے کرو برا ٹریننگ کیمپ میں مجموعی طور پر 500 سے زائد پناہ گزینوں کو رکھا جائے گا۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے کہا ہے کہ کرو برا صرف شروعات ہے، یہ اقدام مہنگے ہوٹلوں میں پناہ گزینوں کی رہائش ختم کرنے کا حصہ ہے۔

شبانہ محمود کا کہنا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کا ہر ہوٹل بند کرنے تک ایسے مقامات متعارف کراتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ پناہ گزینوں کی سابقہ فوجی بیرکوں میں منتقلی کے حکومتی فیصلے کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے تھے، تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ کرو برا جیسے مقامات پر پناہ گزینوں کی منتقلی سے برطانیہ کو پرکشش مقام سمجھ کر آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

ہوم آفس کے مطابق گزشتہ حکومت کے دور میں سیاسی پناہ گزینوں کے لیے کھولے گئے 400 سے زائد ہوٹلوں پر یومیہ 9 ملین پاؤنڈ خرچ ہورہے تھے، تاہم اب صرف 2 سو سے کم ہوٹلوں میں سیاسی پناہ گزین مقیم ہیں اور مجموعی اخرجات بھی 15 فیصد کم ہیں۔

ویلڈن ڈسٹرکٹ کونسل کے لیڈر جیمز پارٹریج کے مطابق کروبرا میں ایسی پناہ گزینوں کو رکھنے کا فیصلہ غلط ہے اور مقامی اتھارٹی اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کیا اس اقدام کو قانونی طور پر چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 23:56 GMT+5 , Processed in 0.076868 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list