Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 396|Reply: 0

لیبیا: 16 سال قبل کیا گیا آرڈر دُکاندار کو رواں ماہ موصول

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206098
Post time 2026-1-24 18:43:54 | Show all posts |Read mode
  — اسکرین گریب

اگر چند ہفتوں کی تاخیر سے ملنے والے آن لائن آرڈر کے حوالے سے آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ڈیلیز نے دیر کردی تو ایک بار پھر سوچ لیں کیونکہ لیبیا کی ایک دکاندار کو 2010ء میں دیا گیا آرڈر حال ہی میں موصول ہوا ہے۔

لیبیا کے شہر طرابلس میں ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب خانہ جنگی سے قبل دیا گیا آرڈر طویل تاخیر کے بعد بالآخر اپنی منزل تک پہنچ گیا۔

لیبیا کی ایک موبائل فون شاپ کو نوکیا موبائل فونز کی کھیپ 16 سال گزرنے کے بعد حال ہی میں موصول ہوئی۔

طرابلس میں واقع ایک دکاندار نے نوکیا فونز سال 2010ء میں آرڈر کیے تھے، تاہم 2011ء میں لیبیا میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اور طویل سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک کا لاجسٹک، کسٹمز اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا۔ اس صورتحال کے نتیجے میں یہ کھیپ مختلف گوداموں میں ہی پھنسی رہی اور کبھی اپنی منزل تک نہ پہنچ سکی۔

بالآخر رواں ماہ 2026 میں یہ طویل عرصے سے گمشدہ پیکج مکمل طور پر محفوظ حالت میں دکان پر پہنچ گیا۔ کھیپ کھولنے پر دکاندار حیرت زدہ رہ گیا، جبکہ یہ واقعہ دیکھنے والوں کے لیے بھی تجسس اور دلچسپی کا باعث بن گیا۔

موصول ہونے والے موبائل فونز کلاسک نوکیا ماڈلز پر مشتمل تھے، جو آج کے اسمارٹ فون کے دور میں ماضی کی یادگار سمجھے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دکاندار اور دیگر افراد کو فونز کا معائنہ کرنے کے دوران ہنستے ہوئے اور مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جیسے کہ وہان فونز کو مزاحیہ انداز میں قیمتی نوادرات یا ماضی کے اینٹیک قرار دے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 00:29 GMT+5 , Processed in 0.046965 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list