Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 242|Reply: 0

کراچی میں شدید سردی کی وجہ سے ایک شہری جاں بحق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-1-25 04:27:28 | Show all posts |Read mode
شہر قائد میں خون جما دینے والی سردی کے باعث مبینہ طور پر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد آباد میں گراونڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں  بحق ہوگیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ متوفی ممکنہ طور پر سردی لگنے کے سبب جاں بحق ہوا ہے۔



قائد آباد تھانے کے ہیڈ محرر جہانگیر نے بتایا کہ قائد آباد لانڈھی شیرپاؤ سواتی محلہ نزد نیا قبرستان کے قریب کھیل کے میدان میں لگنے ہوئے جھولے کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی جو کہ بچوں کے جھولوں کا کام کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی جھولے کے نیچے سو رہا تھا اور ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ وہ ممکنہ طور پر سردی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 55 سالہ سلطان زہین خان کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں   

کراچی؛ سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں، سردی کے باعث شہری ٹھٹھر کر رہ گئے، پروازیں منسوخ   

سردیوں میں بال زیادہ کیوں جھڑتے ہیں؟ وجہ اور علاج جانیے



متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ متوفی 2 بچوں کا باپ اور اسی علاقے کا رہائشی تھا جبکہ اس کی اہلیہ بھی انتقال کرچکی ہے۔

متوفی کے بچے اس کے بھانجے کے ساتھ رہتے ہیں تاہم پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ دو روز سے یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے رات کے وقت درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آرہا ہے، گزشتہ روز 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اس کو محسوس کرنے کا ٹمپریچز 5 ڈگری تک تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:49 GMT+5 , Processed in 0.050753 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list