اماراتی ریاست راس الخیمہ سے غزہ کیلئے بحری جہاز 4 ہزار ٹن امدادی رسد لے کر روانہ ہوگیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ریاست الخیمہ سے روانہ ہونے والے جہاز میں خوراک، خیمے اور ادویات غزہ بھیجی جا رہی ہیں۔
رفح کراسنگ، امدادی سامان کے مزید 20 ٹرک غزہ میں داخل، یو این
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رفح کراسنگ سے پیر کو امدادی سامان کے20 ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔
یہ جہاز راس الخیمہ کے حکمران شیخ سعود بن صقر کی ہدایت پر روانہ کیا گیا ہے۔
سقر ہیومینیٹیرین شپ مصر کی العریش بندرگاہ پہنچے گا جہاں سے یہ امدادی سامان غزہ روانہ کردیا جائے گا۔