Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 56|Reply: 0

بھارت: نیپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ، ہمسایہ ممالک میں اسکریننگ سخت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-1-26 18:50:21 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی حکام نے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 100 افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جبکہ ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔   
قومی ادارہ صحت کا نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔   

ادھر تھائی لینڈ نے بھی بیماری سے بچاؤ کے اقدامات سخت کر دیے ہیں۔  

مقامی میڈیا کے مطابق تھائی حکام نے ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے متعدی امراض کی اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپاہ وائرس کا پہلا کیس 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا، جسے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) مہلک زونوٹک قرار دیا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق نیپاہ ایک مہلک زونوٹک بیماری ہے، جو بنیادی طور پر پھل کھانے والے چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتی ہے۔ یہ وائرس آلودہ خوراک کے استعمال یا انسان سے انسان میں براہِ راست منتقلی کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔  

فی الحال اس بیماری کا کوئی خاص علاج یا منظور شدہ ویکسین موجود نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:49 GMT+5 , Processed in 0.047339 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list