Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 70|Reply: 0

جاپان اور چین کے درمیان پانڈا سفارتکاری کا خاتمہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
197805
Post time 2026-1-26 21:25:53 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

جاپان اور چین کے درمیان پانڈا سفارتکاری کا خاتمہ ہوگیا، جاپان بگڑتے تعلقات کی وجہ سے ملک کے آخری 2 پانڈا چین واپس بھیج رہا ہے۔

اتوار کے روز جاپان کے ایک چڑیا گھر میں ہزاروں لوگ جمع ہوئے تاکہ ملک کے آخری 2 دیوہیکل پانڈا کو الوداع کہہ سکیں، انہیں منگل کے روز چین واپس بھیجا جائے گا۔  

اس حوالے سے ٹوکیو کے چڑیا گھر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، ہزاروں لوگ قطاروں میں کھڑے رہے، کچھ لوگ ساڑھے تین گھنٹے تک انتظار کرتے رہے تاکہ جڑواں پانڈوں شاؤ شاؤ اور لے لے کو آخری بار دیکھ سکیں۔    
50 برسوں میں پہلی بار جاپان پانڈا سے محروم ہوجائے گا

تقریباً 50 برسوں کے بعد پہلی بار جاپان پانڈا سے محروم ہوجائے گا، کیونکہ آئندہ ماہ ملک کی آخری جڑواں پانڈا کی جوڑی جاپان چھوڑ کر اپنے آبائی ملک چین روانہ ہو رہی ہے۔   

جاپان اور چین کے تعلقات میں تناؤ اُس وقت خطرناک حد تک بڑھ گیا جب جاپانی وزیر اعظم Sanae Takaichi نے کہا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو جاپان اس معاملے میں فوجی مداخلت کرے گا۔  

جڑواں پانڈوں کی روانگی کے بعد جاپان میں پہلی بار 1972 کے بعد سے کوئی پانڈا نہیں ہوگا۔ یہ وہ سال تھا جب دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات معمول پر آئے تھے۔  

1949 میں اپنے قیام کے بعد سے چین خیرسگالی کے طور پر اپنے اتحادی اور بعض حریف ملکوں کو پانڈا بھیجتا رہا ہے۔

تاہم چین اپنے تمام پانڈوں کی ملکیت برقرار رکھتا ہے، حتیٰ کہ وہ بچے بھی جو بیرون ملک پیدا ہوں۔ میزبانی کرنے والے ممالک اس کے بدلے میں ہر جوڑے کے لیے سالانہ تقریباً 10 لاکھ ڈالر چین کو ادا کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-4 04:15 GMT+5 , Processed in 0.048287 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list