Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1012|Reply: 0

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم اورنگزیب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
197805
Post time 2026-1-26 22:43:26 | Show all posts |Read mode
  سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب(فائل فوٹو)۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں پالتو شیر رکھنے کی قانونی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے 8 سالہ بچے واجد کا بازو ضائع ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ننھے واجد کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا، جدید بائیونک آرم لگانے کی ہدایت کی ہے۔  

وزیراعلیٰ نے واقعہ کو دانستہ چھپانے اور مقامی اسپتال میں بازو کاٹنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ننھے واجد اور والدین سے اظہار ہمدردی کیا اور بچے کی مکمل طبی دیکھ بھال کی ہدایت کی۔  

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈولا بریڈنگ فارم پر ہونے والے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی گئی، افسوناک واقعے کی اطلاع فارم ہاؤس کے مالک نے پولیس یا وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کو نہیں دی۔  

انھوں نے کہا کہ پولیس اور محکمہ جنگلی حیات نے ملزمان کو گرفتار کیا اور ایف آئی آر درج کی گئی۔  

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال میں بچے کے بازو پر زخم کی وجہ بھی غلط بتائی گئی، فارم ہاؤس کے مالک نے بچے کے والدین کو بھی جھوٹی کہانی سنانے پر مجبور کیا۔  

انھوں نے کہا کہ پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت شرائط و ضوابط کے ساتھ پالتو وائلڈ کیٹس رکھنے کے لائسنس جاری ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-4 04:20 GMT+5 , Processed in 0.059294 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list