Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 145|Reply: 0

ایپسٹین اسکینڈل پر شہزادہ ولیم اور کیتھرین کا ردعمل سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 15:41:27 | Show all posts |Read mode
برطانیہ کے شاہی جوڑے، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتھرین نے امریکی سرمایہ کار اور مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تازہ انکشافات پر پہلی مرتبہ عوامی طور پر ردِعمل دے دیا ہے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے کہا ہے کہ وہ ان پیش رفتوں پر ’’گہری تشویش‘‘ رکھتے ہیں اور ان کی توجہ متاثرین پر مرکوز ہے۔

کینسنگٹن پیلس کے ترجمان کے مطابق نئی امریکی دستاویزات منظرِ عام پر آنے کے بعد دونوں نے واضح کیا کہ وہ صورتحال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب شہزادہ ولیم سعودی عرب کے سرکاری دورے کی تیاری کر رہے تھے، جسے سفارتی طور پر اہم سمجھا جا رہا ہے۔



یہ ردِعمل اس وقت آیا جب شہزادہ اینڈریو کے خلاف الزامات ایک بار پھر زیرِ بحث آئے اور شاہی خاندان پر دباؤ بڑھا۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق اینڈریو کو نئی دستاویزات میں شامل تصاویر اور ای میلز کے باعث دوبارہ سوالات کا سامنا ہے، جبکہ پولیس بعض الزامات کا جائزہ بھی لے رہی ہے۔



شہزادہ اینڈریو ماضی میں ایپسٹین سے تعلقات پر معذرت کرچکے ہیں اور کسی بھی غلط کام کی تردید کرتے رہے ہیں، تاہم شاہی خاندان نے گزشتہ برسوں میں ان سے فاصلہ اختیار کیا ہے۔ ان سے شاہی ذمے داریاں واپس لی جا چکی ہیں اور ان کی رہائش میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق تازہ بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ شاہی خاندان بڑھتے ہوئے عوامی دباؤ کے تناظر میں اپنے مؤقف کو نمایاں کرنا چاہتا ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس سے تنازع مکمل طور پر ختم ہو سکے گا۔


BREAKING: The Prince and Princess of Wales say they are \“deeply concerned\“ in their first statement on Epstein files.

Royal correspondent @SkyRhiannon has the latest.

Live updates: https://t.co/CWSlvnUk9i

Sky 501, Virgin 602, Freeview 233 and YouTube pic.twitter.com/3a8Nv8ge0h — Sky News (@SkyNews) February 9, 2026
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:50 GMT+5 , Processed in 0.046099 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list