Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 657|Reply: 0

سعودی عرب کا اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 15:48:11 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو — عرب میڈیا

سعودی عرب نے اونٹوں کو پاسپورٹ جاری کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ ماحولیات، پانی اور زراعت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شعبے کی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور اونٹوں سے متعلق ایک قابلِ اعتماد ڈیٹا بیس تیار کیا جا سکے گا۔

سعودی عرب کے نائب وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت منصور الموشیطی نے منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اُنہوں نے پوسٹ میں سبز رنگ کے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر سعودی عرب کے قومی نشان کے ساتھ سنہرے رنگ سے اونٹ کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پاسپورٹ ایک جامع شناختی دستاویز کے طور پر کام کرے گا، کیمل پاسپورٹ میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ پیدائش بھی شامل ہے ۔

اس کے علاوہ پاسپورٹ میں اونٹ کا نام، نسل، جنس، رنگ اور جائے پیدائش بھی درج ہے۔  

2024ء کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں اونٹوں کی تعداد تقریباً 22 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ اونٹ صدیوں سے عرب کی سرزمین پر نقل و حمل کا ایک اہم ذریعہ رہے ہیں اور آج کے جدید دور میں بھی اونٹ عرب میں اپنے مالکان کے لیے وقار اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

اونٹوں کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی وجہ سے عرب میں اونٹوں کی افزائش ایک منافع بخش صنعت کی شکل اختیار کر چکی ہے اور سعودی عرب میں تو ہر سال منعقد ہونے والے مختلف تہواروں پر اونٹوں کے حُسن کے مقابلے بھی ہوتے ہیں اور شوقین افراد ان مقابلوں کے لیے اپنے اونٹوں پر لاکھوں ڈالرز خرچ کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:45 GMT+5 , Processed in 0.047659 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list