Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 862|Reply: 0

ماحولیاتی خدشات نظرانداز کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا پینٹاگون کو کوئلے سے بنی بجلی خریدنے کا حکم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206060
Post time 2026-2-12 16:27:09 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی خریدنے کا حکم دے دیا ہے، اس اقدام کا مقصد امریکا میں کوئلے کی صنعت کو سہارا دینا ہے جبکہ یہ ایندھن مہنگا اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک صدارتی حکم نامے میں ٹرمپ نے محکمۂ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ وہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے ساتھ طویل المدتی معاہدے کرے اور کوئلے پر مبنی توانائی کے اثاثوں کو محفوظ رکھا جائے۔  

حکم نامے میں بجلی کی مقدار یا مالی شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں کوئلے کی صنعت سے وابستہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کوئلہ گھروں کو گرم، فیکٹریوں کو چلانے اور امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔   
’پتہ نہیں وہ کیسے زندہ ہیں‘، امریکی وزیر صحت کا ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشاف

امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوراک غیر معمولی ہے، وہ اکثر فاسٹ فوڈ، مٹھائیاں اور ڈائٹ کولڈرنکس استعمال کرتے ہیں اور ڈائٹ کوک کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔   

صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ محکمۂ توانائی شمالی کیرولائنا، اوہائیو، ویسٹ ورجینیا، کینٹکی اور ورجینیا میں واقع چھ کوئلہ بجلی گھروں کی بہتری کے لیے 175 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں کوئلے کی پیداوار گزشتہ کئی دہائیوں سے کم ہو رہی ہے۔

2008ء سے 2023ء کے دوران پیداوار میں نصف سے زیادہ کمی واقع ہوئی جبکہ 2023ء میں کوئلہ امریکا کی مجموعی توانائی پیداوار کا صرف 16 فیصد رہا۔

اس کے باوجود صدر ٹرمپ امریکا میں ’خوبصورت، صاف کوئلہ‘ کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں۔  

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی توانائی کے محکمے نے کم از کم پانچ کوئلہ بجلی گھروں کو طے شدہ بندش کے باوجود کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ادھر، ٹینیسی ویلی اتھارٹی نے بھی دو کوئلہ بجلی گھروں کی مدتِ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو پہلے 2035ء میں بند ہونے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 21:44 GMT+5 , Processed in 6.124158 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list